Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / آلودگی پر قابو پانے ہریتا ہرم پروگرام اہم

آلودگی پر قابو پانے ہریتا ہرم پروگرام اہم

کاروان جین مندر میں شجرکاری پروگرام ۔ جناب محمود علی کا بیان
حیدرآباد۔15جولائی(سیاست نیوز) نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی نے ریاست کی عوام سے ہریتا ہرم پروگرام میںبڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ریاست بھر میںپودے لگانے کی اپیل کی ۔ انہو ںنے ہریتا ہرم کی کامیابی گلوبل وارمنگ کے خلاف جنگ میںایک عظیم کامیابی ثابت ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ بالخصوص شہری آبادیوں میں بڑھتی آلودگی پر قابو پانے میں ہریتا ہرم پروگرام کامیابی کی ضمانت ثابت ہوگا۔ جناب محمد محمودعلی نے حلقہ کاروان میںواقعہ جین مندر کے میدان میںمنعقدہ ہریتاہرم پروگرام کے دوران میڈیا سے کہاکہ پچھلے دوسالوں سے ریاست میں بارش بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مگر شہر کے کچھ حصوں میںبار ش ہورہی ہے اور کچھ حصہ میں نہیںجس کی وجہہ سے عوام پریشان بھی ہیں ۔ محمدمحمودعلی نے کہاکہ ہریتا ہرم میںلگائے گئے پودے درخت کی شکل اختیا ر کرلیں تو بارش موثر ہوگی اور سارے شہر میںایک ساتھ بار ش کی امید بھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہریتا ہرم میںصرف پودے لگانے سے فائدہ نہیںہے ۔ جب تک یہ پودا ‘ پیڑ نہیںبن جاتا اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے ۔ انہو ںنے کہاکہ اگر ان پودوں کی نگرانی اور نگہداشت بہتر انداز میںکی گئی تو فضائی آلودگی ختم کرنے میں پودے موثر ثابت ہونگے ۔ متعلقہ کارپوریٹر کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی کے دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT