Thursday , December 13 2018

آلیر انکاؤنٹر کیس: رٹ کی دوبارہ سماعت ، پوسٹ مارٹم رپورٹ داخل

حیدرآباد۔ /4جون ، (سیاست نیوز) آلیر فرضی انکاؤنٹر کے ضمن میں داخل کی گئی درخواست رٹ کی آج دوبارہ سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس ہائی کورٹ بالا صاحب بھونسلے نے اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم ( ایس آئی ٹی ) کی جانب سے عدالت میں داخل کی گئی مہلوکین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے تجزیہ کے بعد درخواست گذاروں کو دوبارہ پوسٹ مارٹم کیلئے رجوع ہونے کی ہدایت دی۔ عد

حیدرآباد۔ /4جون ، (سیاست نیوز) آلیر فرضی انکاؤنٹر کے ضمن میں داخل کی گئی درخواست رٹ کی آج دوبارہ سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس ہائی کورٹ بالا صاحب بھونسلے نے اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم ( ایس آئی ٹی ) کی جانب سے عدالت میں داخل کی گئی مہلوکین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے تجزیہ کے بعد درخواست گذاروں کو دوبارہ پوسٹ مارٹم کیلئے رجوع ہونے کی ہدایت دی۔ عدالت نے مہلوکین کے ورثاء کو ہدایت دی کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خامیاں پائے جانے پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم سے درخواست کی جائے تاکہ ٹیم مہلوکین کی نعشوں کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرواسکے۔ ایس آئی ٹی نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے علاوہ ایک حلف نامہ بھی داخل کیا جس میں عدالت کو یہ واقف کروایا گیا کہ آلیر انکاؤنٹر کی ہر زاویہ سے تحقیقات کی جائیں گی اور زیر دریافت قیدیوں کو بیجا ہلاک کرنے کے شواہد ملنے پر اس سلسلہ میں مزید ایک کیس درج کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 7اپریل کو وقار احمد اور اس کے چار ساتھیوں کو ورنگل جیل سے حیدرآباد کی ایک عدالت کو منتقلی کے دوران ضلع نلگنڈہ کے آلیر میںانکاؤنٹر میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT