Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / آلیر انکاؤنٹر کی تحقیقات کا حکم

آلیر انکاؤنٹر کی تحقیقات کا حکم

حیدرآباد 7 اپریل (سیاست نیوز) نلگنڈہ کے آلیر علاقہ میں پیش آئے انکاونٹر کے واقعہ کی مجسٹریل تحقیقات کروائی جائے گی ۔ دفتر ڈائرکٹر جنرل پولیس کے ذرائع کے بموجب وقار احمد عرف علی خان اور اس کے چار ساتھیوں کو پولیس اسکارٹ پارٹی پر حملہ کئے جانے کی جوابی کارروائی میں پانچ ملزمین ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے دعوی کیا کہ وقار کا تعلق درسگاہ جہاد و شہادت سے تھا اور وہ سات مقدمات میں ملوث ہے ۔ آلیر پولیس اسٹیشن میں انکاونٹر سے متعلق ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس واقعہ کی مجسٹریل تحقیقات کی جارہی ہے اور سپریم کورٹ کے رہنمایانہ خطوط کی روشنی میں تحقیقات میں ہر ممکن احتیاط برتی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT