Wednesday , December 12 2018

آلیر انکاونٹر مہلوکین کو خراج کی پیشکشی

تلنگانہ کی تاریخ کا سیاہ باب ، احتجاج کا انتباہ ، مولانا سید حامد حسین شطاری

تلنگانہ کی تاریخ کا سیاہ باب ، احتجاج کا انتباہ ، مولانا سید حامد حسین شطاری
حیدرآباد۔10اپریل(سیاست نیوز) ایس سی ‘ ایس ٹی ‘ بی سی ‘ مسلم فرنٹ نے اپنی تعزیتی قرارداد میں حکومت تلنگانہ سے آلیر فرضی انکاونٹر مہلوکین کے ورثا کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا۔ آج یہاں چندرم حمایت نگر میں منعقدہ فرنٹ کے جنرل باڈی اجلاس سے صدارتی خطاب کے دوران الحاج مولانا سید حامد حسین شطاری نے آلیر فرضی انکاونٹر کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انکاونٹر تلنگانہ ریاست کی تاریخ کاسیاہ باب ہے جس کی ہر گوشہ سے مذمت کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد آلیر میںایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد حکومت تلنگانہ کے مسلم دوست تمام دعوئے شک وشبہہ کے دائرے میں آگئے ہیں۔مولانا حامد حسین شطاری نے آلیر فرضی انکاونٹر کی تحقیقات کے متعلق چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کے وعدے کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے بڑے پیمانے پر احتجاج کا انتباہ دیا ۔ انہوں نے کہاکہ تین یا چار دنوں میںتحقیقات کا اعلان کر نے کے وعدے پر سیکولر ذہن کے لوگ خاموشی اختیار نہیںکریں گے اور اس ضمن میں ایک مضبوط احتجاجی لائحہ عمل بھی تیار کیاجائے گا تاکہ حکومت پر حقائق کو منظر عام پر لانے کے لئے دبائو ڈالا جاسکے۔ چیف کنونیر فرنٹ ثناء اللہ خان نے آلیرانکاونٹر کے بعد تلنگانہ پولیس کی شبیہ پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہاکہ سترہ مصلح پولیس جوانوں پرہاتھ پیرباندھے ہوئے محروس نوجوان کس طرح حملہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فرضی انکاونٹر میںہلاک ہونے والے نوجوانوں کے افراد خاندان مسلسل اس بات کا اسرار کررہے ہیں آئندہ ماہ ہونے والی مقدمے کی سنوائی میں تمام پانچ کو باعز ت بری کیاجانے والاتھا اور ورثا کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوانو ںکے خلاف جو گواہ پولیس نے تیار کئے تھے انہوں نے بھی اپنے بیان میں تمام کو بے قصور قراردیا ہے اس کے باوجود آلیرکے قریب مدبھیڑ کا نام دیکر فرضی انکاونٹر میںپانچوں نوجوانوں کا قتل کرنا پولیس کی نیک نیتی پر ایک بڑا سوال ہے۔کنوینر فرنٹ حیات حسین حبیب‘ رام موہن‘ مجاہد ہاشمی‘ علا الدین ایڈوکیٹ‘ ایم اے ستار‘ سجاد خان ‘ ایم ایم شریف کے علاوہ فرنٹ کے دیگر کنوینرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT