Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آل ازویل ایک سبق آموز اور تفریحی فلم ہے،پرموشن کے موقع پر ابھیشک بچن اور امیش شکلا کی پریس کانفرنس

آل ازویل ایک سبق آموز اور تفریحی فلم ہے،پرموشن کے موقع پر ابھیشک بچن اور امیش شکلا کی پریس کانفرنس

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اگست : ( ایم اے سلام ) : والدین سے اولاد کی قربت اور دوریوں کے تانے بانے میں بنی ایک اہم موضوع پر بنائی گئی فیملی انٹرٹنمنٹ فلم ہے ’ آل ازویل ‘ یہ بات آج یہاں اس فلم کے پروموشن کے لیے آئے فلم کے لیڈ اداکار ابھشیک بچن نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی نئی نسل مغربی تہذیب سے متاثر ہو کر اپنے اقدار کھو رہی ہے اور اسی کو کانسپٹ بناکر امیش شکلا نے یہ فلم بنائی ہے جو عوام کو پسند آئے گی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سو کروڑ کلب پر یقین نہیں رکھتے اور ساوتھ میں موقع ملے تو راجا مولی کے ڈائرکشن میں کام کرنا چاہتے ہیں ۔ نمائندہ سیاست کے اس سوال پر کہ کیا یہ فلم رہنڈا باٹرین کی مشہور ناول ’ داسیکریٹ ‘ پر بنائی گئی ہے ۔ ڈائرکٹر امیش شکلا نے کہا کہ یہ ان کی اپنی تخلیق ہے اوہ مائی گاڈ کے بعد انہوں نے اس فلم کے ذریعہ ایک اور پیغام سماج کو دینے کی کوشش کی ہے ۔ جونیر بچن نے اپنے فلمی کیرئیر کے 15 سالوں کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حیدرآباد کو کئی بار آئے ہیں انہیں شہر اور یہاں کی تہذیب بہت پسند ہے ۔ آل چمی پروڈکشن کے بیانر پر بنائی گئی پروڈیوسرس شیام بجاج اور ورون بجاج کی اس فلم میں ابھشیک بچن کے علاوہ اسین ، رشی کپور اور سپریا پھاٹک نے اہم کردار نبھائے ہیں ۔ فلم میں سوناکشی سنہا ایک گیت میں نظر آئیں گی ۔ ’ آل از ویل ‘ 21 اگست کو ریلیز کی جارہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT