Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں نرسنگ اسٹاف کے تقررات

آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں نرسنگ اسٹاف کے تقررات

حیدرآباد ۔ 10 فروری (سیاست نیوز) آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) بھوپال میں نرسنگ آفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ جملہ 700 جائیدادیں ہیں۔ جائیداد کے اعتبار سے مخلوعہ سینئر نرسنگ آفیسر 100، نرسنگ آفیسر 600 ہیں۔ قابلیت کے اعتبار سے بی ایس سی (نرسنگ؍ پوسٹ سرٹیفکیٹ ؍ نرسنگ، پوسٹ بیسک؍ آنرس ۔ نرسنگ)کامیابی کے ساتھ تین سالہ اسٹاف نرس ملازمت کا تجربہ ہونا چاہئے۔ نرسنگ آفیسرس جائیداد کیلئے ڈپلومہ (جنرل نرسنگ مڈ وانفری) کئے ہوئے امیدوار بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدوار کی عمر 35-21 برس کے درمیان ہونی چاہئے۔ انتخاب کمپیوٹر بسٹ ٹسٹ ؍ پروفیشینسی ٹسٹ کے ذریعہ ہوگا۔ درخواست فیس 1000 روپئے، آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 6 مارچ ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.aiimsbhopal.edu.in ملاحظہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT