Monday , May 28 2018
Home / شہر کی خبریں / آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسی ایشن کا ہڑتال کرنے پر غور

آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسی ایشن کا ہڑتال کرنے پر غور

حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسی ایشن (AIBEA) ، اگر حکومت غیر موزوں فینانشیل ریزولیوشن اینڈ ڈپازٹ انشورنس (FRDI) بل کے سلسلہ میں مزید پیشرفت کرے تو ہڑتال کرنے پر غور کررہی ہے ۔ اس بل کو جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کو پیش کیا گیا ہے ۔ اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹ چلم نے کہا کہ مرکزی کابینہ کی جانب سے ایف آر ڈی آئی بل کو منظور کرنے کے بعد اسے پارلیمنٹ میں اس کے آخری سیشن کے آخری دن پیش کیا گیا اور اب اسے جی پی سی سے رجوع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسوسی ایشن جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی سے رجوع ہو کر اس بل کو مسترد کرنے پر زور دے چکی ہے ۔ اس بل سے ڈپازیٹرس میں خوف اور خدشات پیدا ہوئے ہیں کہ حکومت بینکس کو لیکویڈیٹ کرنے پر غور کررہی ہے اور بینکس کے ڈپازٹس واپس نہیں کئے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT