Saturday , April 21 2018
Home / شہر کی خبریں / آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا اجلاس ، ٹریفک تحدیدات

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا اجلاس ، ٹریفک تحدیدات

حیدرآباد ٹریفک پولیس سے ٹریفک و پارکنگ کے انتظامات
حیدرآباد ۔ /9 فبروری (سیاست نیوز) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈکے سہ روزہ اجلاس کے پیش نظر حیدرآباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک کے بہاؤ اور پارکنگ کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ٹریفک II- محمد تاج الدین احمد نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ /9 فبروری تا /11 فبروری میں منعقد ہورہے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اجلاس کیلئے 200 ٹریفک ملازمین پر مشتمل عملے کے ساتھ ٹریفک بندوبست کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے چار زونس کے علاقے دلسکھ نگر ، سکندرآباد ، بہادر پورہ اور مہدی پٹنم میں سائن بورڈس نصب کئے جارہے تاکہ اجلاس میں شرکت کرنے والے مندوبین کو اجلاس میں شرکت کیلئے سہولت ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شرکت کرنے والے مندوبین کی ٹو وہیلرس پارکنگ کا انتظام گوشہ محل پولیس اسٹیڈیم ، ملے پلی فٹ بال گراؤنڈ اور دروپتی گارڈن دارالسلام میں کیا گیا ہے جبکہ بسوں اور کاروں کیلئے ایل بی اسٹیڈیم اور باغ عامہ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ محمد تاج الدین احمد نے کہا کہ /11 فبروری یعنی اجلاس کے آخری دن دوپہر 3 بجے سے ٹریفک تحدیدات عمل میں لائے جائیں گے جس کے نتیجہ میں ایک مینار مسجد ، آغا پورہ جنکشن ، ملے پلی چوراہا ، تلگو تلی مجسمہ ، بارہ دری اور الاسکا پوائنٹ سے ٹریفک کا رخ مختلف مقامات پر موڑ دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ محبوب نگر ، رائچور ، گلبرگہ اور دیگر علاقوں سے آنے والے مندوبین کی کاروں اور بسوں کی پارکنگ ایل بی اسٹیڈیم اور باغ عامہ میں کی جارہی ہے جبکہ ضلع نلگنڈہ سے آنے والے مندوبین کو علاقہ دلسکھ نگر ، چادر گھاٹ ، رنگ محل ، ایم جے بریج سے گزرتے ہوئے گوشہ محل پولیس گراؤنڈ میں اپنی گاڑیاں پارک کرنا ہوگا ۔ ایڈیشنل ڈی سی پی ٹریفک نے کہا کہ نظام آباد ، کریم نگر کے علاوہ مہاراشٹرا کے مختلف اضلاع سے آنے والے مندوبین کو تلگو تلی مجسمہ ، آدرش نگر سے گزرتے ہوئے باغ عامہ پہونچنا ہوگا ۔ جہاں پر ان کی گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے آخری دن ٹریفک کے بہاؤ پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے اور ان کی راست قیادت میں ٹریفک پولیس عملہ مندوبین کو اجلاس کے مقام تک پہونچنے میں مددگار ثابت ہوگا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کا تعاون کریں ۔

TOPPOPULARRECENT