آل انڈیا مینارٹیز ڈیفنس کونسل کی تشکیل کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : آل انڈیا مسلم فرنٹ کا ایک غیر معمولی اجلاس بصدارت محمد عثمان شہید ایڈوکیٹ صدر مسلم فرنٹ منعقد کیا گیا ۔ صدر فرنٹ نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ ملک کے موجودہ حالات دھماکو ہوتے جارہے ہیں ۔ ہندو مسلم منافرت ، ہندو عیسائی منافرت کو ہندوتوا کی مبلغین اپنی دامن سے مسلسل ہوا دے رہے ہیں تاکہ اس ملک میں سیک

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : آل انڈیا مسلم فرنٹ کا ایک غیر معمولی اجلاس بصدارت محمد عثمان شہید ایڈوکیٹ صدر مسلم فرنٹ منعقد کیا گیا ۔ صدر فرنٹ نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ ملک کے موجودہ حالات دھماکو ہوتے جارہے ہیں ۔ ہندو مسلم منافرت ، ہندو عیسائی منافرت کو ہندوتوا کی مبلغین اپنی دامن سے مسلسل ہوا دے رہے ہیں تاکہ اس ملک میں سیکولرازم کی موت ہو اور دیش ہندو دیش بن جائے ۔ ایسے سنگین حالات میں سیکولر طاقتوں کو مضبوط کرنا اقلیتوں کا اہم فریضہ ہے ۔ افسوس کہ مسلمان اپنے فریضے کے بستر پر غفلت کی رضائی اوڑھے موت کی نیند سو رہے ہیں ۔ راہزن رہبر بنے ہوئے ہیں ۔ گلستان کی حفاظت کے دعویدار خود ہی گل چیں کا فرض انجام دے رہے ہیں ۔ مفاد پرستی شیوہ بن چکی ہے اور ملت فروشی اصول ۔ انہوں نے اپنی تقریر میں آلیر پولیس انکاونٹر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ انکاونٹر دستور ہند کی توہین ہے ۔ پولیس اور حکومت کا کام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے نہ کہ انہیں موت کے گھاٹ اتارنا ۔ سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں بڑے واضح الفاظ میں کہا کہ خطرناک سے خطرناک مجرم کو بھی پولیس انکاونٹر میں ہلاک نہیں کرسکتی ۔ شائد پولیس والوں نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو اب تک نہیں پڑھا ہے ۔ اس اجلاس میں متفقہ طور پر یہ طئے پایا کہ اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایک آل انڈیا میناریٹیز ڈیفنس کونسل تشکیل دی جائے تاکہ اس کونسل سے وابستہ وکلاء ہمہ وقت اقلیتوں کو مفت قانونی امداد فراہم کرسکیں ۔ ڈیفنس کونسل کی صدارت کے لیے محمد عثمان شہید ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کو منتخب کیا گیا حسب ذیل وکلاء نے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کیں ۔ مسرز محمد علاء الدین انصاری ، یاسر مامون ، محمد آدم ، عمران عزیز قریشی ، شعیب بن عبداللہ جابری ، محمد بن عبداللہ ، حمود بن حمزہ ، شیخ وحید ، علی اکبر مرزا ، محمد صابر ، اے وینکٹ رام ، کبیرہ جابری ، فی الوقت دفتر رحمن پلازا ywca لین میں قائم کیا گیا ہے عوام حسب ذیل سیل فونس 9985912328 ، 9052377146 ، 9848770123 ، 9390033484 ، 9000380061 ، 9985242258 ، 9908506711 ، 9391033484 ، 9848911636 ، 8121978006 پر ربط کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT