Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آمدنی سے زائد اثاثہ جات کی اطلاع پر اے سی بی کے دھاوے

آمدنی سے زائد اثاثہ جات کی اطلاع پر اے سی بی کے دھاوے

اکسائز سپرنٹنڈنٹ کے مکانات پر بیک وقت نظام آباد اور حیدرآباد میں کارروائی

نظام آباد:26؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز))آمدنی سے زیادہ اثاثہ جات رکھنے کی اطلاع پر اے سی بی کے عہدیداروں نے اکسائز سپرنٹنڈنٹ نظام آباد جیوتی کرن کے مکانات پر بیک وقت میں نظام آباد اور حیدرآباد میں دھاوے کرتے ہوئے 4کروڑ روپئے کے اثاثہ جات کو برآمد کیا گیا ۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو کی ہدایت پر اے سی پی ڈی ایس پی حیدرآباد اشوک کمار ، سرکل انسپکٹر وینکٹیشور رائو، آزاد ، لکشمی ، وینکٹیشور رائو ، راجیش کے علاوہ نظام آباد میں رویندر سب انسپکٹر ، ماجد علی خان سب انسپکٹر نے دھاوا کرتے ہوئے تحقیقات کرنا شروع کیا ۔ اے سی بی ڈی ایس پی حیدرآباد اشوک کمار نے سیاست نیوز کو بتایا کہ نظام آباد پروبیشن اینڈ اکسائز سپرنٹنڈنٹ جیوتی کرن کے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثہ جات رکھنے کی اطلاع ملنے پر ایک ہی وقت میں 6 ٹیمیں ان کے مکان حیدرآباداور نظام آباد میں دھاوا کرنے پر پتہ چلا کہ 30 ایکر زرعی زمین نیالکل منڈل، ظہیر آباد کے علاوہ دو مکانات ، امیر پیٹ ، کلوا کنٹلا حیدرآباد میں اوپن پلاٹ ، گھٹکیسر حیات نگر ، پوچم پلی ( بی بی نگر) ، بودان پوچم پلی کے علاوہ ان کے مکان کی تنقیح کرنے پر جملہ دو اپارٹمنٹ، 16 اوپن پلاٹس ، ایک کیلو سونے کے زیورات اور ایک کیلو چاندی کے زیورات برآمد ہوئے اور اس کے علاوہ ایک ماروتی کار ، دو موٹر سیکلیں ، بینک بیالنس 10لاکھ روپئے برآمد ہوئے ۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ اس کی جملہ مالیت 4 کروڑ روپئے ہیں ۔ اے سی پی نے بتایا کہ جیوتی کرن کو گرفتار کرتے ہوئے اے سی بی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ غیر مجاز اثاثہ جات اور رشوت ستانی کے خلاف عہدیداروں کی کارروائی کے باوجود بھی عہدیدار من مانی کرتے ہوئے غیر مجاز طور پر آمدنی کو جمع کررہے ہیں اس واقعہ کے بعد محکمہ میں ہلچل پیدا ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT