Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / آملہ انگلینڈ کے خلاف بہتر مظاہرہ کے لئے پر عزم

آملہ انگلینڈ کے خلاف بہتر مظاہرہ کے لئے پر عزم

جوہانسبرگ۔17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی ٹسٹ ٹیم کے کپتان ہاشم آملا نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف مجوزہ گھریلو سیریز میں اپنا کھویا  ہوا  فارم دوبارہ حاصل کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ان کا ناقص فارم تشویشناک ہے تاہم حوصلے بلند ہیں کیونکہ کھلاڑی کے کیریئر میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں۔
بی پی ایل تجارتی اعتبار سے ناکام
ڈھاکہ۔17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں ٹورنمنٹ تو شاندار رہا لیکن ذرائع کے مطابق لیگ انتظامیہ کو ممکنہ تخمینے سے زیادہ نقصان ہو گیا ہے۔  لیگ کو پانچ کروڑ ٹَکا کا مالی خسارہ ہوا جس کے باعث اختتامی تقریب کچھ خاص نہ ہوئی۔  بجٹ نہ ہونے کے باعث بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اختتامی تقریب مختصر کر دی تھی۔علاوہ ازیں مالی خسارے نے بورڈ اور لیگ انتظامیہ میں اختلافات پیدا کر دیئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT