Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / آملہ اور عمران طاہر دورۂ پاکستان کیلئے رضامند؟

آملہ اور عمران طاہر دورۂ پاکستان کیلئے رضامند؟

لاہور۔19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) دورہ پاکستان کیلئے ورلڈ الیون کی ٹیم میں بڑے ستارے شامل ہونے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ پاکستان کا متوقع دورہ کرنیوالی ورلڈ الیون میں کون کون سا کھلاڑی شامل ہو گا؟ اس کا اعلان تو چند دنوں میں ہو گا لیکن اس ٹیم میں جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی ہاشم آملہ اور پاکستانی نژاد لیگ اسپنر عمران طاہر کی شمولیت یقینی ہو گئی ہے۔ آئی سی سی ورلڈ الیون کا مجوزہ دورہ پاکستان 10 تا 15 ستمبر کے درمیان شیڈول کیا جا رہا ہے۔ اس ٹیم کے مینجر اینڈی فلاور ٹسٹ کرکٹ کھیلنے والے مختلف کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے کرنے میں مصروف ہیں۔اگرچہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے موجودہ کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے ساتھ تو معاہدے نہیں ہو رہے کیونکہ دونوں بورڈز نے اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے لیکن ذرائع کے بموجب ہاشم آملہ اور عمران طاہر کیساتھ بات چیت یقینی حد تک طے ہوگئی ہے جو ورلڈ الیون میں شامل ہوں گے۔ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ الیون میں شامل 13 کھلاڑیوں کا اعلان چند دنوں میں متوقع ہے جس میں ممکنہ طور پر تمام موجودہ کھلاڑی شامل ہونگے۔

آسٹریلیائی ٹیم کے دورۂ بنگلہ دیش کا آغاز
ڈھاکہ۔19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم اسٹیون اسمتھ کی قیادت میں ڈھاکہ پہنچ گئی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔مہمان ٹیم 22 اگست کو دو روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کریں گے۔ شیڈول کے تحت آسٹریلیائی ٹیم ایک دن آرام کے بعد پریکٹس کا آغاز کرے گی۔ دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹسٹ 27 تا31 اگست تک شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میرپور میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT