Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / آملہ نے کوہلی اور رچررڈ کا ریکارڈ توڑدیا

آملہ نے کوہلی اور رچررڈ کا ریکارڈ توڑدیا

ڈربن۔17جنوری( سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی ٹیم کے کامیاب ترین بیٹسمین ہاشم آملہ نے گذشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے پہلے ونڈے میں عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا جیسا کہ وہ اپنے کریئر میں 5ہزار رنز تیزی سے مکمل کرنے والے بیٹسمین بن گئے ۔ قبل ازیں یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹسمین وی وین رچررڈ اور ہندوستان کے اسٹار کھلاڑی ویرا

ڈربن۔17جنوری( سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی ٹیم کے کامیاب ترین بیٹسمین ہاشم آملہ نے گذشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے پہلے ونڈے میں عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا جیسا کہ وہ اپنے کریئر میں 5ہزار رنز تیزی سے مکمل کرنے والے بیٹسمین بن گئے ۔ قبل ازیں یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹسمین وی وین رچررڈ اور ہندوستان کے اسٹار کھلاڑی ویراٹ کوہلی کے نام تھا جیسا کہ ان کھلاڑیوں نے 114 اننگز میں 5ہزار رنز مکمل کئے تھے جبکہ آملہ نے صرف 101 اننگز میں 5ہزاررنز کا نشانہ عبور کرلیا ہے ۔ آملہ جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 66رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلئرس(81)اور ڈیوڈ ملر (70) کی نصف سنچریوں کی بدولت بارش سے متاثرہ مقابلے میں جنوبی افریقہ نے 48.2 اوورس میں 279/8 رنز اسکور کئے ۔ جوابی اننگز میں مہمان ٹیم کو 32 اوورس میں 225 رنز کا نشانہ دیا گیا ‘ تاہم ساری ٹیم 28.2 اوورس میں 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ ڈک ورتھ لوئیس نظام کے تحت منعقدہ اس مقابلے میں کریس گیل نے پھر ایک تیز رفتار اننگز کھیلی اور 24 گیندوں میں5چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 41 رنز اسکور کئے ۔جنوبی افریقہ کیلئے ڈیل اسٹین نے 5.2اوورس میں 27 رنز ‘ عمران طاہر نے 6اوورس میں 30 رنز اور ورنان فیلنڈر نے 44رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT