Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / آملہ نے کوہلی سے دوسرا مقام چھین لیا ، ڈی ویلیرس نمبر ون

آملہ نے کوہلی سے دوسرا مقام چھین لیا ، ڈی ویلیرس نمبر ون

دبئی۔ 28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ونڈے درجہ بندی میں ہندوستانی بیٹسمین ویراٹ کوہلی کو ایک مقام کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے جس کے بعد انہوں نے نمبر 3 پر موجود رہتے ہوئے ہندوستان کے کھلاڑیوں کی جانب سے سب سے بہترین درجہ حاصل کرلیا ہے۔ ویراٹ کوہلی کو دوسرے مقام سے ہاشم آملہ نے پ

دبئی۔ 28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ونڈے درجہ بندی میں ہندوستانی بیٹسمین ویراٹ کوہلی کو ایک مقام کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے جس کے بعد انہوں نے نمبر 3 پر موجود رہتے ہوئے ہندوستان کے کھلاڑیوں کی جانب سے سب سے بہترین درجہ حاصل کرلیا ہے۔ ویراٹ کوہلی کو دوسرے مقام سے ہاشم آملہ نے پیچھے ڈھکیل دیا ہے جیسا کہ جنوبی افریقی اوپنر جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف منعقدہ ونڈے سیریز کے دوسرے مقابلے میں سنچری اسکور کی ہے جس کا انہیں درجہ بندی میں فائدہ ہوا ہے، تاہم ویراٹ کوہلی کو سری لنکا کے خلاف آئندہ ماہ کھیلی جانے والی پانچ مقابلوں کی ونڈے سیریز میں بہتر مظاہرہ کے ذریعہ دوبارہ نمبر ایک مقام حاصل کرنے کا موقع دستیاب رہے گا جس پر فی الحال جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیرس بدستور فائز ہیں۔ ہاشم آملہ اور ویراٹ کوہلی کے درمیان دوسرے اور تیسرے بیٹسمین کے فرق کو صرف درجہ بندی کے دو نشانات ظاہر کررہے ہیں اور سری لنکا کے خلاف کوہلی کے لئے بہتر موقع دستیاب ہے۔علاوہ ازیں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی اپنا چھٹا مقام برقرار رکھنے میں کامیاب ہیں لیکن بائیں ہاتھ کے اوپنر شکھر دھون کو نقصان کے بعد 9 واں مقام قبول کرنا پڑا ہے۔

TOPPOPULARRECENT