Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / آملہ کنگس الیون پنجاب میں شامل

آملہ کنگس الیون پنجاب میں شامل

نئی دہلی۔4مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملہ آئی پی ایل 2016  میں کنگز الیون پنجاب میں کمر کی تکلیف کے شکار آسٹریلیائی بیٹسمین شان مارش کے متبادل ہوں گے۔ ہاشم آملہ تاحال آئی پی ایل میں نہیں کھیل سکے ہیں جو رواں سال کیلئے پلیئرز ڈرافٹ میں شامل تھے لیکن ایک کروڑ کی بنیادی قیمت پر انہیں کسی ٹیم نے نہیں خریدا تھا۔ آملا عنقریب پنجاب ٹیم میں شمولیت اختیار کرلیں گئے اور امید کی جارہی ہے کہ وہ ٹیم کے نئے کپتان مرلی وجئے کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔
روی رامپال کا عدم انتخاب پر
حیرت انگیز انکشاف
جمائیکا۔4مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا رویہ اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ بہتر نہیں ہے اورٹیم کے فاسٹ بولر روی رامپال نے اپنے عدم انتخاب پر انوکھا اور حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔ رامپال کے مطابق ایک سلیکٹر نے انہیں آگاہ کیا کہ بولنگ سے ہٹ کر وہ ٹی وی پر دیکھنے میں اچھے نہیں لگتے اور اسی وجہ سے انہیں منتخب نہیں کیا جاتا۔ کیریبین بولر نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کے فزیو رونالڈ راجرز انہیں مکمل فٹ کھلاڑی قرار دے چکے تھے  تاہم یہ الگ بات ہے کہ وہ اپنے مٹاپے کے باعث ان فٹ نظر آتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT