Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / آملہ کی ایک اور سنچری ، جنوبی آفریقہ پھر نمبر ون

آملہ کی ایک اور سنچری ، جنوبی آفریقہ پھر نمبر ون

South Africa's Hashim Amla raises his bat as he celebrates his century during their first One Day International cricket match against Sri Lanka in Colombo July 6, 2014. REUTERS/Dinuka Liyanawatte (SRI LANKA - Tags: SPORT CRICKET TPX IMAGES OF THE DAY)

دبئی۔ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اوپنر ہاشم آملہ کی ایک اور شاندار سنچری (154) کی بدولت جنوبی آفریقی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف 5 ونڈے مقابلوں کی سیریز میں پانچویں اور آخری مقابلے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے نہ صرف سیریز 5-0 سے اپنے نام کی بلکہ آئی سی سی درجہ بندی میں دوبارہ نمبر 1 مقام حاصل کرلیا ہے۔ جنوبی آفریقی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف سیریز جب شروع کی تھی، تو آئی سی سی کی درجہ بندی میں پہلے مقام پر فائز آسٹریلیائی ٹیم سے وہ 4 نشانات پیچھے تھی۔ دوسری جانب آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کے دورہ پر ونڈے سیریز میں ہوئی 0-2 کی شکست اور آفریقی ٹیم کی 5-0 کی کامیابی نے پہلے مقام پر ٹیموں کو تبدیل کردیا ہے اور آفریقہ نے آسٹریلیا سے پہلا مقام چھین لیا۔ ہندوستانی ٹیم 112 نشانات کے ذریعہ چوتھے مقام پر فائز ہے جبکہ تیسرے مقام پر 113 نشانات کے ساتھ نیوزی لینڈ کی ٹیم موجود ہے۔ نمبر ایک مقام پر واپسی کے بعد کپتان اے بی ڈی ویلئرس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کی ونڈے درجہ بندی میں دوبارہ پہلا مقام پر آچکے ہیں جو ٹیم کی حالیہ محنتوں کا صلہ ہے۔ ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب مظاہروں میں استقلال کے ساتھ ٹیم نے خود کو اپنا کھویا ہوا مقام دلوایا ہے۔ جنوبی آفریقہ آخری مرتبہ نومبر 2014ء میں نمبر ایک مقام پر فائز تھی، جہاں اسے ہندوستان کے خلاف نمبر ایک مقام گنوانا پڑا تھا۔ یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ 2002ء میں متعارف کی گئی ونڈے درجہ بندی میں جنوبی آفریقی ٹیم پہلے مقام پر فائز ہوئی ہے۔ جنوبی آفریقہ نے فروری 2007ء ، مارچ ۔ مئی 2008ء، جنوری ۔ اگست 2009ء اور اکتوبر ۔ نومبر 2014ء کو پہلا مقام پر اپنا قبضہ بنائے رکھا تھا۔ جنوبی آفریقہ کو اپنا پہلا مقام مزید مستحکم کرنے کا موقع دستیاب ہے جیسا کہ وہ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ونڈے مقابلوں کی سیریز کھیل رہی ہے۔ نیوزی لینڈ روانگی سے قبل ڈی ویلئرس نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کا ادھورا کام باقی ہے جو وہ اس مرتبہ مکمل کرنا چاہتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT