Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / آملہ کی ڈبل سنچری‘جنوبی افریقہ 552/5d

آملہ کی ڈبل سنچری‘جنوبی افریقہ 552/5d

سنچورین۔18ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقی ٹسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہاشم آملہ نے سنچورین میں جنوبی افریقی ٹیم کی جانب سے کسی بھی کھلاڑی کے اعظم ترین انفرادی اسکور کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے ڈبل سنچری کے ذریعہ اپنے نام کرلیا اور مہمان ٹیم کے خلاف پہلے اننگز کو 552/5پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن ہاشم آملہ نے 371گیندوں میں 22چوکوں کی مدد سے 208رنز اسکور کئے ۔ علاوہ ازیں جس وقت میزبان ٹیم 57/3کی نازک صورتحال سے پریشان تھی اُس موقع پر ہاشم آملہ اور اے بی ڈی ویلئرس نے چوتھی وکٹ کیلئے 308رنز کی پارٹنرشپ نبھائی۔ دریں اثناء ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلئرس نے 235گیندوں میں 16چوکوں اور دو چھکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 152رنز اسکور کئے ۔ علاوہ ازیں وینزیل نے 130گیندوں میں 15چوکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 101رنز اسکور کرتے ہوئے 155رنز کی پارٹنرشپ کپتان ہاشم آملہ کے ہمراہ پانچویں وکٹ کیلئے نبھائی ۔ ویسٹ انڈیز کیلئے کیمرروچ نے 52اور سلیمان بن نے 148رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT