Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آمنگل میں 75فیصد رائے دہی

آمنگل میں 75فیصد رائے دہی

آمنگل۔/6اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آمنگل منڈل کے 20دیہاتوں کے 18 ایم پی ٹی سیز اور ایز زیڈ پی ٹی سی کے لئے آج صبح 7بجے سے رائے دہی کا آغاز ہواجو شام 4بجے تک جاری رہا۔ آمنگل الیکشن آفیسرنے تحصیلدار آفس میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی اور کہا کہ جملہ 21 پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ 18ہزار سے زائد ووٹرس نے حق رائے دہ

آمنگل۔/6اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آمنگل منڈل کے 20دیہاتوں کے 18 ایم پی ٹی سیز اور ایز زیڈ پی ٹی سی کے لئے آج صبح 7بجے سے رائے دہی کا آغاز ہواجو شام 4بجے تک جاری رہا۔ آمنگل الیکشن آفیسرنے تحصیلدار آفس میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی اور کہا کہ جملہ 21 پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ 18ہزار سے زائد ووٹرس نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا ہے۔ آمنگل کے سرکل انسپکٹر فضل الرحمن نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رائے دہندوں کو اپنے حق رائے دہی کا آزادانہ استعمال کرنے کیلئے تمام تر احتیاطی و صیانتی انتظامات کئے گئے تھے۔آمنگل منڈل میں دو مقامات کی متاثرہ و حساس مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے ان مقامات پر سخت ترین پولیس بندوبست کیا گیا۔ رائے دہی میں حصہ لینے کیلئے دور دراز کے مقامات سے کرناٹک و مہاراشٹرا، وجئے واڑہ سے اپنے آبائی وطن کو آکر حق رائے دہی میں حصہ لیتے ہوئے ووٹ ڈالے۔ صبح 7بجے تا شام 4بجے تک 75فیصد پولنگ ہوئی اور پُرامن طریقہ سے رائے دہی کا اختتام ہوا۔

TOPPOPULARRECENT