Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آمینہ بیگم کی ٹی آر ایس میں شمولیت

آمینہ بیگم کی ٹی آر ایس میں شمولیت

کریم نگر /3 مئی ( راست ) آمینہ بیگم نائب صدر اقلیتی سیل تلگودیشم نے اپنے قریبی بہی خواہوں کے ساتھ تلگودیشم پارٹی کو خیرباد کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ انہوں نے اپنے صحافتی بیان میں وضاجحت کی یہ فیصلہ ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اپنے ضمیر کی آواز پر ہے ۔ چونکہ تلنگانہ عوام کی اکثریت نے ٹی آر ایس پارٹی کو اقتدار میں

کریم نگر /3 مئی ( راست ) آمینہ بیگم نائب صدر اقلیتی سیل تلگودیشم نے اپنے قریبی بہی خواہوں کے ساتھ تلگودیشم پارٹی کو خیرباد کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ انہوں نے اپنے صحافتی بیان میں وضاجحت کی یہ فیصلہ ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اپنے ضمیر کی آواز پر ہے ۔ چونکہ تلنگانہ عوام کی اکثریت نے ٹی آر ایس پارٹی کو اقتدار میں لاتے ہوئے ٹی آر ایس کو ایک عوامی پارٹی میں بدل ڈالا جبکہ کے سی آر نے مسلمانوں خصوصاً میناریٹی عوام کو 12 فیصد تحفظات دینے کا وعدہ کیا جو ایک تاریخی فیصلہ ہے ۔ اب جبکہ ٹی ڈی پی تلنگانہ سے صفایا ہوچکی ہے اس کا وجود تلنگانہ میں برائے نام ہے ۔ ڈاکٹر کے ایم احمد سینئیر ٹی ڈی پی لیڈر اور ریٹائرڈ ضلع ماس میڈیا آفیسر میڈیکل اینڈ ہیلھت اور چیرمین آمینہ ٹرسٹ نے اپنے حامیوں کے ساتھ ٹی ڈی پی کو خیر باد کہرے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ نصیر الدین تلگودیشم پارٹی کے لیبر سیل کے جنرل سکریٹری نے بھی اپنے حامیوں کے ساتھ تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ آمینہ بیگم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ حسب سابقہ سماجی کارکن اور اقلیتوں کی بہبود کیلئے کام کرتے رہیں گے ۔ ٹی ڈی پارٹی کے جن جن کارکنوں نے ان سے تعاون کرتے ہوئے ان کے فلاح و بہبود کے عوامی کاموں میں مدد کی وہ ان سب کا شکریہ ادا کرتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT