Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / آم سے امرائی کا پتہ اور سیمی کارکنوں تک پولیس کی پہنچ

آم سے امرائی کا پتہ اور سیمی کارکنوں تک پولیس کی پہنچ

حیدرآباد 7 اپریل (سیاست نیوز) ضلع نلگنڈہ میں جانکی پورم علاقہ میں پیش آئے دو مبینہ سیمی ارکان کا پولیس انکاونٹر میں ہلاک ہونے کے بعد پولیس نے مفرور سیمی کارکن کی تلاش کیلئے مقامی عوام کی مدد حاصل کی ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ 4 اپریل کو محمد اعجاز الدین اور محمد اسلم کی نعشوں کی تلاشی کے دوران پولیس کو ایک آم ہاتھ لگا تھا جس کی بنیاد پر پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے اسی علاقہ میں واقع ایک کرایہ کے کمرے کی نشاندہی کی جس میں تیسرا سیمی کارکن جو فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا مقیم تھا ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ مہلوک سیمی ارکان کے قبصہ سے برآمد ہونے والے آم کی بنیاد پر مقامی افراد سے تفصیلات حاصل کر کے اسی علاقہ میں واقع ایک آم کے باغ کا پتہ لگایا جو ایک درگاہ کے قریب واقع ہے ۔ پولیس کو تحقیقات کے دوران یہ پتہ لگا کہ آم کے باغ کے قریب سیمی کے مبینہ رکن نے پناہ لی تھی اور اس کے موبائیل فون کی نشاندہی بھی ہوچکی تھی جس کے سبب پولیس نے وہاں پر اچانک دھاوا کیا تھا لیکن وہ قبل از وقت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT