Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / آنجہانی اندرا گاندھی کو وزیراعظم کا خراج عقیدت

آنجہانی اندرا گاندھی کو وزیراعظم کا خراج عقیدت

NEW DELHI, NOV 19 (UNI):- Senior Congress Party leader and Former president Pranab Mukherjee,Former prime minister Manmohan Singh and Congress Party Vice-president Rahul Gandhi after paying homage to India's Iron Lady Indira Gandhi on her 100th birth anniversary at Shakti Sthal in New Delhi on Sunday. UNI PHOTO-JA2U

دیگر سیاسی قائدین میں سابق صدر جمہوریہ ‘ وزیراعظم ‘ صدر و نائب صدر کانگریس اور سینئر قائدین شامل
نئی دہلی ۔ 19نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی کو اُن کی 100ویں یوم پیدائش کے موقع پر سابق صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ‘ وزیراعظم نریندر مودی اور سینئر کانگریسی قائدین بشمول صدر ونائب صدر کانگریس سونیا اور راہول گاندھی ‘ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ‘ سینئر کانگریس قائد پی چدمبرم ‘ جئے رام رمیش ‘ صدر ترنمول کانگریس ممتا بنرجی نے خراج عقیدت پیش کیا ۔ شکتی استھل پر پھول چڑھاکر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد پرنب مکرجی نے کہا کہ کوئی بھی اندرا جی کو یادداشت سے مٹا نہیں سکتا ۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ اندرا گاندھی نے ہندوستان کے تنوع ‘ جمہوری اور سیکولر اقدار پر فخر ظاہر کیا تھا ۔ نائب صدر راہول گاندھی نے اپنی دادی کو یاد کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین سرپرست اور رہنما قرار دیا ۔ رندیپ سرجے والا نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ وہ انتھک محنت کرتی تھیں ‘ تاکہ ہندوستان کے مستقبل کو جدید بنایا جائے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی 100ویں یوم پیدائش کے موقع پر میں ہندوستان کی اس خاتون آہن کو ہمیشہ پیش نظر رکھتا ہوں ۔ ممبئی سے موصولہ اطلاع کے بموجب پی چدمبرم نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی معاشی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں ‘ حالانکہ وہ خود کو غریب دوست ظاہر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی کے ساتھ انصاف اُسی وقت ہوسکے گا جب کہ بحیثیت وزیراعظم اُن کو درپیش چیلنجوں اور ان سے نمٹنے کے طریقہ کا بے لاگ تجزیہ کیا جائے ۔ سینئر کانگریس قائد جئے رام رمیش نے کہا کہ آنجہانی اندرا گاندھی قدیم صحیفوںسے اپنی تقاریر میں ہوا دے دیا کرتی تھیں ۔ کولکتہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے جو ترنمول کانگریس کی صدر بھی ہیں کہا کہ آنجہانی اندرا گاندھی کی زندگی اور موت ہندوستانیوں کیلئے ہمیشہ مشعل راہ بنی رہے گی ۔

TOPPOPULARRECENT