Wednesday , December 19 2018

آندھرائی جماعتوں کا تلنگانہ سے صفایا کرنے کا مشورہ

تلگو دیشم اور وائی ایس آر سی پی تلنگانہ کے مخالفین میں شامل ، ایٹالہ راجندر کا بیان

تلگو دیشم اور وائی ایس آر سی پی تلنگانہ کے مخالفین میں شامل ، ایٹالہ راجندر کا بیان

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے فلور لیڈر ای راجندر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آندھرائی جماعتوں کا تلنگانہ سے صفایا کردیں۔ انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی تلنگانہ میں دوبارہ قدم جمانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ انتخابات میں تلنگانہ کی ترقی اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے امیدواروں کو کھڑا کیا گیا۔ راجندر نے کہا کہ تلنگانہ میں آندھرائی جماعتوں کیلئے کوئی جگہ نہیں اور عوام ان جماعتوں کو بری طرح مسترد کردیں گے۔ چندرا بابو نائیڈو اور شرمیلا کی جانب سے تلنگانہ میں مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے راجندر نے کہا کہ ان دونوں جماعتوں نے تلنگانہ کی شدت سے مخالفت کی تھی اور آج بھی ان کا موقف متحدہ آندھرا کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس کا اقتدار یقینی ہے اور ٹی آر ایس حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے تلگو دیشم اور کانگریس کی حکمرانی کو قریب سے دیکھا ، لہذا مزید دھوکہ کھانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ چندرا شیکھر راؤ کی قیادت میں ٹی آر ایس واضح اکثریت حاصل کرے گی اور تلنگانہ کی تعمیر نو کے ذریعہ عوامی خواہشات کی تکمیل کی جائے گی۔ راجندر نے کہا کہ سنہری تلنگانہ کے عوامی خواب کی تکمیل صرف ٹی آر ایس سے ہی ممکن ہے۔

TOPPOPULARRECENT