Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرائی عوام کو دھمکانے کی کوشش

آندھرائی عوام کو دھمکانے کی کوشش

تلگودیشم پر ٹی آر ایس کے حربے بے اثر: ایم رمیش

تلگودیشم پر ٹی آر ایس کے حربے بے اثر: ایم رمیش
حیدرآباد /16 جون (سیاست نیوز) تلگودیشم آندھرا پردیش کے رکن راجیہ سبھا سی ایم رمیش نے کہا کہ ریونت ریڈی معاملہ سے تلگودیشم اور چندرا بابو نائیڈو کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت مجوزہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی وجہ سے آندھرا والوں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن تلگودیشم اس قسم کے حربوں سے گھبرانے والی نہیں ہے، بلکہ پیش آمدہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ نوٹ برائے ووٹ معاملے میں میرے امیج کو مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جب کہ یہ کوئی اہم معاملہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد اس قسم کا معاملہ الیکشن کمیشن سے رجوع ہو جاتا ہے۔ تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی حکومت ہے، اس لئے الیکشن کمیشن کو نظرانداز کرکے ریونت ریڈی کو سازش کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ انھوں نے ٹیلیفونی آواز کو چندرا بابو نائیڈو کی آواز نہ ہونے کا ادعا کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ٹیلیفون ٹیپ کرنے کی تردید کرنے کے باوجود چندرا بابو نائیڈو اور ٹی آر ایس کے نامزد رکن اسمبلی کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ چیف منسٹر تلنگانہ نے چندرا بابو نائیڈو اور تلگودیشم حکومت کو بدنام کرنے کے لئے ان کی نقلی آواز کو اصل آواز ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے ادعا کیا کہ ان کے بینک اکاؤنٹ سے کوئی رقم نہیں نکالی گئی۔

TOPPOPULARRECENT