Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش انٹرمیڈیٹ کے 12 اپریل کو نتائج

آندھراپردیش انٹرمیڈیٹ کے 12 اپریل کو نتائج

حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش میں منعقدہ امتحانات انٹرمیڈیٹ سال اول و سال دوم کے نتائج آئندہ ماہ 12 اپریل کو جاری کرنے کیلئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سنجیدگی سے غور کر رہا ہے ۔ جبکہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کا ریاست آندھراپردیش میں 14 مارچ کو اختتام عمل میں آئے گا ۔ امتحانی پرچوں کی جانچ آئندہ ماہ 6 اپریل تک مکمل کرلی جائے گی ۔ لہذا 12 اپریل کو نتائج کی اجرائی متوقع ہے ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ سال انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج 13 اپریل کو جاری کئے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT