Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش دارالحکومت کی تعمیر کیلئے فنڈس کی تفصیلات پیش کرنے کا مطالبہ

آندھراپردیش دارالحکومت کی تعمیر کیلئے فنڈس کی تفصیلات پیش کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد ۔13؍ ڈسمبر(سیاست نیوز)  کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا آندھراپردیش نے آج ریاستی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ  ریاست کے نئے دارالحکومت کی تعمیر کے لئے خرچ کئے جانے والے فنڈس اور مرکز سے وصول ہونے والی رقم کی تفصیلات پیش  کرے ۔ امراوتی کی تعمیر کے بارے میں سی  پی آئی ریاستی سکریٹری کے راما کرشنا نے کہا کہ اس نئے دارالحکومت کو سنگاپور اور جاپان کی کمپنیوں کے ذریعہ تعمیر کروا رہی ہے لیکن اس کے لئے فنڈس کہاں سے آ رہا ہے یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ مرکز سے ملنے والے فنڈس کی تفصیلات برسرعام پیش کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ چندرابابونائیڈو کو یہ وضاحت کرنا ضروری ہے کہ فنڈس کو کس طرح حاصل کیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT