Monday , August 20 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش ریاست میں جون تک اساتذہ کے تقررات

آندھراپردیش ریاست میں جون تک اساتذہ کے تقررات

ڈی ایس سی طریقہ کار پر بہت جلد فیصلہ ، وزیر فروغ انسانی وسائل کا بیان
حیدرآباد /20 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) وزیر فروغ انسانی وسائل حکومت آندھراپردیش مسٹر جی سرینواس راؤ نے ریاست میں اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں ، نصاب کی تکمیل اور اہلیت وغیرہ جیسے امور پر صدرنشین آندھراپردیش پبلک سرویس کمیشن کے علاوہ محکمہ تعلیمات کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی جائزہ لیا ۔ بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے منعقد کئے جانے والے ڈی ایس سی نتائج کے بعد منتخب امیدواروں کو 12 جون سے قبل احکامات تقررات دے دئے جائیں گے ۔ تقررات کیلئے منعقد کئے جانے والے ڈی ایس سی کے طریقہ کار پر اعلی عہدیداران محکمہ تعلیمات کے ساتھ غور و خوص کرنے کے بعد ضروری ہدایات دی گئی ہیں ۔ وزیر نے بتایا کہ ڈی ایس سی کا آن لائین انعقاد عمل میں لانے پر حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے ۔ تاہم ڈی ایس سی کا آن لائین، آف لائین منعقد کرنے سے متعلق بہت جلد حکومت فیصلہ کرے گی ۔ مسٹر جی سرینواس نے کہا کہ حکومت مقررہ مدت میں اسکولی ، جونئے کالجس وغیرہ کے تعلیمی نصاب مکمل کرکے اور مقررہ پروگرام کے مطابق امتحانات ایس ایس سی و انٹرمیڈیٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے اقدامات کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT