Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش سرکاری ملازمین کیلئے 43فیصد فٹمنٹ

آندھراپردیش سرکاری ملازمین کیلئے 43فیصد فٹمنٹ

حیدرآباد۔9فبروری(سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ریاستی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطرخواہ اضافہ کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے پے ریویژن میں 43فیصد فٹمنٹ کا اعلان کیا جس پر 2جون 2014ء سے عمل ہوگا جب کہ ریاست کی تقسیم عمل میں آئی تھی ۔آندھراپردیش حکومت نے یہ اقدام ایسے وقت کیا جب کہ تلنگانہ حکومت نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 43فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے بھی ملازمین کی علحدہ ریاست کیلئے جدوجہد کا اعتراف کرتے ہوئے یہ اضافہ کیا تھا جس پر 2جون 2014ء سے عمل کیا جائے گا ۔ ایک اندازہ کے مطابق آندھراپردیش سرکاری ملازمین کو 43فیصد فٹمنٹ کے نتیجہ میں موجودہ تنخواہ دوگنی ہوجائے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ اس اضافہ سے سرکاری خزانے پر 9,254کروڑ روپئے کا اضافی بوجھ عائد ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT