Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش سکریٹریٹ کی سنگ بنیاد تقریب ملتوی

آندھراپردیش سکریٹریٹ کی سنگ بنیاد تقریب ملتوی

حیدرآباد 10فروری (یواین آئی ) آندھراپردیش کے عارضی سکریٹریٹ کی 12فروری کو منعقد شدنی سنگ بنیاد تقریب ملتوی کردی گئی ہے ۔ وزیر زراعت پلا راؤ نے یہ بات بتائی ۔17فروری کو ٹنڈرس کو حتمی شکل دینے کے بعد جلد ہی سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوگی ۔ انہوں نے گنٹور میں زرعی یونیورسٹی کی فیکلٹی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر میڈیا کو انہوں نے بتایا کہ 15فروری کے بعد گنٹور میں زرعی یونیورسٹی کی سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی ۔آٹھ ماہ میں ایڈمنسٹریٹیو بلڈنگ مکمل کرلی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں یونیورسٹی کیلئے 150 کروڑ روپئے الاٹ کرنے سے مرکز نے اتفاق کیا ۔
چیرپرسن آندھراپردیش ویمنس کمیشن کے طور پر
راج کماری کی حلف برداری
حیدرآباد 10فروری (یواین آئی ) آندھراپردیش خواتین کمیشن کی چیرپرسن کے طور پر تلگودیشم لیڈر راج کماری نے حلف لے لیا۔ریاست کی وزیر بہبودی خواتین و اطفال پی سجاتا نے انہیں حلف دلایا ۔ اس تقریب میں اسپیکر سیوا پرساد راؤ ’ وزرا چنا راجپا ’ پلا راؤ اور دوسرے موجود تھے ۔
ٹماٹر سستے ہوگئے
حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد میں ٹماٹر سستے ہوگئے ۔ گذشتہ دو دن کے دوران ٹماٹر کے دام گھٹ کر دس روپئے فی کلو گرام ہوگئے ۔ اس سے پہلے ٹماٹر کی قیمت بڑھ کر 50 روپئے فی کلو گرام ہوگئی تھی ۔ بازار میں اب ٹماٹر بھاری مقدار میں دستیاب ہیں ۔ ہول سیل مارکٹس اور ریتو بازاروں میں کسان ٹماٹر تین تا چار روپئے فی کلو گرام قیمت پر فروخت کررہے ہیں ۔ بیوپاری عوام کو یہی ٹماٹر دس روپئے فی کلو گرام قیمت پر فروخت کررہے ہیں ۔ بعض سوپر مارکٹس پر ٹماٹر 11 روپئے 90 پیسے فی کلو گرام قیمت پر فروخت کررہے ہیں ۔۔
داعش پس منظر و پیش منظر پر سمپوزیم
حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( راست ) : تعمیر ملت اسٹڈی سرکل کی جانب سے ایک سمپوزیم بعنوان ’ داعش پس منظر وپیش منظر ‘ 14 فروری کو گلشن خلیل روبرو گارڈن ٹاور مانصاحب ٹینک صبح 10-30 بجے دن مقرر ہے ۔ ۔

TOPPOPULARRECENT