Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش سکریٹریٹ کی منتقلی

آندھراپردیش سکریٹریٹ کی منتقلی

نئے دارالحکومت امراوتی پر ملازمین کا تجسس
حیدرآباد 12جون (یواین آئی )حیدرآباد میں خدمات انجام دے رہے آندھراپردیش سکریٹریٹ کے ملازمین کی نئے دارالحکومت امراوتی منتقلی کے مسئلہ پر تجسس پایا جاتا ہے ۔وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے 27جون تک کسی بھی حال امراوتی منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے تاکہ وہاں سے حکمرانی کی شروعات کی جاسکے ۔ یہ ملازمین دو گروپس میں تقسیم ہوچکے ہیں۔ ایک گروپ کا کہنا ہے کہ ان کے مسائل مناسب طور پر حل نہیں کئے جارہے ہیں ‘ اے پی میں مقامی درجہ بھی ایک مسئلہ ہے اور بعض ایسے ملازمین بھی ہیں جن کی سبکدوشی قریب ہے وہ بھی امراوتی نہیں جانا چاہتے ۔ اس مسئلہ پر ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے ان ملازمین نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل پر یونین کے لیڈروں اور سیاسی لیڈروں سے بھی نمائندگی کی گئی لیکن ان کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا ۔ دوسری طرف ایک اور گروپ امراوتی جانے کیلئے تیار ہے ۔ واضح رہے کہ حیدرآباد دس سال تک دونوں تلگو ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت ہے ۔ تاہم چندرا بابو نائیڈو چاہتے ہیں کہ حیدرآباد سے اے پی کے سکریٹریٹ ملازمین امراوتی منتقل ہوجائیں ۔

TOPPOPULARRECENT