Thursday , December 13 2018

آندھراپردیش میں اقلیتی کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کالعدم، نئے بورڈ کی تشکیل

حیدرآباد۔/9مئی، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش حکومت نے اقلیتی فینانس کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کو کلعدم قراردیتے ہوئے عہدیداروں پر مشتمل نیا بورڈ تشکیل دیا ہے۔ اس سلسلہ میں اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود شیخ محمد اقبال نے احکامات جاری کئے۔ حکومت نے کارپوریشن کی تقسیم کے بعد کارگذار صدرنشین اور بورڈ آف ڈائرکٹرس کو کلعدم کردیا اور سرکاری بورڈ تشکیل دیا ہے۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود کو کارپوریشن کے بااعتبار عہدہ صدرنشین کا درجہ دیا جبکہ جوائنٹ یا ڈپٹی سکریٹری فینانس، جوائنٹ یا ڈپٹی سکریٹری اقلیتی بہبود اور کمشنر اقلیتی بہبود کو ڈائرکٹرس کی حیثیت سے نامزد کیا گیا۔ نائب صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر، کارپوریشن کے ڈائرکٹر و کنوینر مقرر کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد اقلیتی فینانس کارپوریشن میں صدرنشین اور بورڈ آف ڈائرکٹرس بدستور برقرار تھے، انہوں نے حکومت کی تبدیلی کے باوجود استعفی نہیں دیا تھا۔ کارپوریشن کی دونوں ریاستوں میں تقسیم کے بعد آندھرا پردیش حکومت نے بورڈ آف ڈائرکٹرس کو کلعدم کرتے ہوئے نئے بورڈ کی راہ ہموار کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT