Thursday , April 26 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش میں بی جے پی کو مضبوط بنانے پر غور

آندھراپردیش میں بی جے پی کو مضبوط بنانے پر غور

بی جے پی ریاستی یونٹ کے قائدین سے امیت شاہ کی بات چیت متوقع
نئی دہلی /16 مارچ ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش میں بی جے پی کو مضبوط بنانے کیلئے پارٹی صدر نے حکمت عملی پر غور کرنا شروع کیا ہے ۔ تلگودیشم کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد آندھراپردیش بی جے پی یونٹ کے اہم گروپ کے ساتھ امیت شاہ کل بات چیت کریں گے ۔ این ڈی اے سی تلگو دیشم کی علحدگی سے بی جے پی کی ریاستی یونٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ آندھراپردیش میں بی جے پی کو مضبوط بنانے کی راہ ہموار ہوجائے گی اور صدر بی جے پی امیت شاہ پارٹی کے کور گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے آندھراپردیش میں پارٹی کیڈرس کو سرگرم ہونے کی ہدایت دیں گے ۔ امیت شاہ آندھراپردیش کی سیاستی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے اور آئندہ انتخابات میں پارٹی کے موقف کو بہتر بنانے کی حکمت عملی بھی وضح کی جائے گی ۔ آندھراپردیش میں لوک سبھا کی 25 نشستیں ہیں جہاں آئندہ سال پارلیمانی انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات بھی ہوں گے ۔ بی جے پی ترجمان جی وی ایل نرسمہا راؤ نے کہا کہ این ڈی اے سے علحدہ ہونے تلگودیشم کا فیصلہ ناگزیر ہوگیا تھا ۔ کیونکہ اس نے مرکز کے خلاف شرپسندانہ پروپگنڈہ شروع کردیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT