Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش میں زلزلے کے خفیف جھٹکے

آندھراپردیش میں زلزلے کے خفیف جھٹکے

کئی مقامات پر خوفزدہ افراد سڑکوں پر نکل آئے، سونامی کا کوئی خطرہ نہیں

کئی مقامات پر خوفزدہ افراد سڑکوں پر نکل آئے، سونامی کا کوئی خطرہ نہیں
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی (پی ٹی آئی) نیپال کے علاوہ شمال و مشرقی ہند کے کئی حصے آج 7.3 شدت کے زلزلے سے دہل گئے جس کے اثر سے آندھراپردیش کے کئی علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ سونامی کے بارے میں ابتدائی طور پر خبردار کرنے والے ہندوستانی مرکز اور ہندوستانی مرکز برائے بحری معلوماتی خدمات نے کہاہے کہ ہندوستان کو سونامی کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ سونامی وارننگ سنٹر نے اپنے ایک بلیٹن میں کہا کہ ’’چند ریاستوں ، آسام ، بہار ، چھتیس گڑھ ، دہلی ، جھارکھنڈ ، مغربی بنگال اور آندھراپردیش میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس زلزلے کا مبدا نیپال میں تھا ۔ زلزلوں اور سونامی کی تاریخی تفصیلات کی بنیاد پر ادارہ نے کہا کہ ہندوستان کو سونامی کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ۔ اس مرکز نے زلزلہ کی نوعیت کے تجزیہ پر یہ خبر دی ہے۔ نیپال میں 25 اپریل کو تباہ کن زلزلہ ہوا تھا جس میں 800 سے زائد افرادہلاک اور سینکڑوں عمارتیں منہدم ہوگئی تھیں، جس کے تین ہفتوں سے بھی کم مدت میں دوسرے طاقتور زلزلے نے نیپال کے علاوہ شمالی و مشرقی ہند کے کئی علاقوں کو دہلا دیا ہے۔ کاکیناڈا، راجمندر، املاپورم ، بھوانی پورم اور گولا پوڑی میں کئی خوفزدہ افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔

TOPPOPULARRECENT