Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش میں عوام کی فلاح کے ساتھ ریاست کی ترقی

آندھراپردیش میں عوام کی فلاح کے ساتھ ریاست کی ترقی

وشاکھاپٹنم میں جنا چیتنیہ یاترا ، چیف منسٹر چندرا بابو کا خطاب
حیدرآباد /17 نومبر ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش ریاست میں برسر اقتدار تلگودیشم حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ریاست کی ترقی کو یقینی بنانے پر اپنی اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ کیونکہ ریاست کی تشکیل جدید کے باعث ہر لحاظ سے ترقی کو یقینی بنانے کے اقدامات کی ضرورت ہے ۔ صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے ضلع وشاکھاپٹنم کے چوڈاورم میں منظم کردہ ’’جنا چیتنیہ یاترا ‘‘ پروگرام میں یہ بات کہی ۔ چیف منسٹر کے چوڈاورم پہونچنے پر تلگودیشم قائدین و کارکنوں نے ان کا خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی غریب عوام کو درپیش مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے پارٹی قائدین اولین ترجیح دیں گے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت کے مختلف فلاح و بہبودی پروگراموں سے عوام کو واقف کروانے کیلئے ہی عوامی بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے اس جناچیتنیہ یاترا کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو چوڈاورم پہونچنے سے قبل صبح میں وشاکھاپٹنم میں ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ٹسٹ میاچ کا ا فتتاح کیا اور میاچ کے افتتاح کے بعد ہی مسٹر چندرا بابو نائیڈو چوڈاورم پہونچے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT