Tuesday , January 16 2018
Home / Top Stories / آندھراپردیش میں موسلادھاربارش‘ مہلوکین کی تعداد تین ہوگئی

آندھراپردیش میں موسلادھاربارش‘ مہلوکین کی تعداد تین ہوگئی

حیدرآباد۔27اکٹوبر ( پی ٹی آئی) شمال مشرقی مانسون کے اثر سے گذشتہ دو دن سے جاری بارش کے نتیجہ میں آندھراپردیش کے مختلف مقامات پر بشمول دو خواتین اور ایک بچہ تین افراد فوت ہوگئے ۔ ضلع گنٹور میں گذشتہ روز دو خواتین دریا میں بہہ گئی تھیں اور آج ضلع پرکاشم میں ایک اسکول کی دیوار منہدم ہوجانے کے سبب ایک بچہ فوت ہوگیا ۔ چیف منسٹر این چندرا با

حیدرآباد۔27اکٹوبر ( پی ٹی آئی) شمال مشرقی مانسون کے اثر سے گذشتہ دو دن سے جاری بارش کے نتیجہ میں آندھراپردیش کے مختلف مقامات پر بشمول دو خواتین اور ایک بچہ تین افراد فوت ہوگئے ۔ ضلع گنٹور میں گذشتہ روز دو خواتین دریا میں بہہ گئی تھیں اور آج ضلع پرکاشم میں ایک اسکول کی دیوار منہدم ہوجانے کے سبب ایک بچہ فوت ہوگیا ۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو موسلادھار بارش سے پیداشدہ صورتحال کا شخصی طورپر جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ہدایت کی کہ دونوں متوفی خواتین کے خاندانوں کو فی کس دولاکھ روپئے ایکس گریشیا ادا کیا جائے ۔ متوفی لڑکے کے خاندان کو بھی مناسب مالی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم معاوضہ کی تفصیلات بیان نہیں کی گئیں ۔ چندرا بابو نائیڈو نے وزراء کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ اضلاع پہنچ کر وہاں جاری امدادی کام اور صورتحال پر نظر رکھیں ۔ انہوں نے عہدیداروں کو چوکسی اختیار کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ان علاقوں میں آئندہ دو دن کے دوران بھی موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ اس دوران تلنگانہ اور رائلسیما کے کئی علاقوں میں لگاتار تیسرے دن آج بھی کہیں ہلکی اور کہیں اوسط بارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی و جنوبی اضلاع کے علاوہ رائلسیما اور تلنگانہ کے کئی مقامات پر آئندہ 48گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے ۔ شہر حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں آج اگرچہ بارش نہیں ہوئی لیکن مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہا ۔ ہلکی ہواؤں کے ساتھ موسم سرد رہا ۔ شہر کے درجہ حرارت میں قابل لحاظ کمی ریکارڈ کی گئی ۔ بالخصوص رات کے پچھلے پہر سردی کی لہر رہی ۔ شہر میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران وقفہ وقفہ سے ہلکی یا اوسط بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔حیدرآباد کے پڑوسی اضلاع رنگاریڈی ، نلگنڈہ، میدک میں بھی آج کہیں کہیں موسلادھار اور کہیں ہلکی یا اوسط بارش ریکارڈ کی گئی۔ ان اضلاع کے علاوہ محبوب نگر، نظام آباد اور عادل آباد میں بارش کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ بالخصوص شمالی تلنگانہ میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارش ہوسکتی ہے۔ ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ بحر عرب میں طوفان نیلوفر اور خلیج بنگال میں ہوا کے دبائو میں کمی سے یہ موسمی تبدیلی رونما ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT