Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش میں ٹویٹا موٹرس کی برقی کار کا تجربہ

آندھراپردیش میں ٹویٹا موٹرس کی برقی کار کا تجربہ

کمپنی اور حکومت کے درمیان یادداشت مفاہمت، نارالوکیش
حیدرآباد ۔ 17 نومبر (سیاست نیوز) ٹوئیوٹا موٹرس آندھراپردیش میں تجربہ کے طور پر برقی کار چلانے کا وزیر آئی ٹی نارا لوکیش کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط کیا ہے۔ معاہدہ کے پیش نظر پہلے مرحلہ میں ٹوئیوٹا کمپنی 10 الیکٹرانک موٹر کار مفت آندھراپردیش کو فراہم کرے گی۔ آئندہ سال مئی 2018ء سے ڈسمبر تک یہ کاریں آندھراپردیش کو فراہم کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کو تجربے کے طور پر امراوتی کے حدود میں چلایا جائے گا۔ الیکٹریسٹی چارجنگ اسٹیشن کے قیام اور دوسرے امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ برقی کار چلانے والی انٹرنیشنل کمپنی نے ہندوستان میں سب سے پہلے برقی کاریں چلانے کیلئے آندھراپردیش کا انتخاب کیا ہے۔ وزیر آئی ٹی نارالوکیش نے ٹوئیوٹا موٹرس کے اس فیصلے پر مسرت کا اظہار کیا۔ نارا لوکیش کی موجودگی میں محکمہ آئی ٹی آندھراپردیش کے پرنسپل سکریٹری وجئے آنند، ٹوئیوٹاکرلوسکر موٹرس کے منیجنگ ڈائرکٹر اکیٹوتاچینیا نے معاہدے پر دستخط کئے۔ ٹوئیوٹا موٹرس کے ایم ڈی نے بتایا کہ جاریہ سال کمپنی نے دنیا بھر میں 11 لاکھ برقی گاڑیاں فروخت کی ہیں۔ نارا لوکیش نے ٹوئیوٹا موٹرس سے برقی گاڑیوں کیلئے کئے گئے معاہدے کو ترقی میں مزید ایک پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ برقی گاڑیاں تیار کرنے کا ہندوستان میں ٹوئیوٹا موٹرس کا کوئی پلانٹ نہیں ہے۔ مستقبل میں پلانٹ کے قیام پر بھی کمپنی سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 80 فیصد برقی کاریں صرف 20 منٹ میں چارجنگ کرنے کے اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT