آندھراپردیش میں ٹیچرس اہلیتی امتحان ٹسٹ شیڈول کے مطابق ہوگا

تاریخ کی تبدیلی کی افواہ پر دھیان نہ دیا جائے ‘ وزیر فروغ انسانی وسائل کا بیان
حیدرآباد ۔ 21جنوری ( سیاست نیوز) آندھراپردیش میں اساتذہ کے تقررات کے سلسلہ میں منعقد کئے جانے والے ’’ ٹیٹ‘‘ (TET) (ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ ) کی تاریخ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں رہے گی بلکہ شیڈول کے مطابق ’’ ٹیٹ ‘‘ منعقد ہوگا ۔ وزیر فروغ انسانی وسائل مسٹر جی سرینواس راؤ نے یہ بات کہی اور بتایا کہ ریاست میں ٹسٹ 2فبروری تا 5فبروری کو منعقد ہوگا ۔ ٹسٹ کی تاریخ تبدیل کی افواہ پر دھیان نہ دینے کا مشورہ دیا ۔ ٹیٹ میں شرکت کیلئے تیاری کرلینے کی امیدواروں سے پُرزور اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT