Tuesday , June 26 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش و تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر سے 432 اموات

آندھراپردیش و تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر سے 432 اموات

حیدرآباد ۔/24 مئی (پی ٹی آئی) آندھراپردیش اور تلنگانہ میں شدید ترین گرمی کی لہر اور جھلسا دینے والی دھوپ کے درمیان لو لگنے کے سبب آج مزید کئی افراد فوت ہوئے جس کے ساتھ ہی لو لگنے کے نتیجہ میں فوت ہونے والوں کی تعداد 432 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس دوران بشمول قومی دارالحکومت نئی دہلی ملک کے کئی علاقے شدید گرمی کی لہر کی گرفتار میں ہیں جس سے فوری ط

حیدرآباد ۔/24 مئی (پی ٹی آئی) آندھراپردیش اور تلنگانہ میں شدید ترین گرمی کی لہر اور جھلسا دینے والی دھوپ کے درمیان لو لگنے کے سبب آج مزید کئی افراد فوت ہوئے جس کے ساتھ ہی لو لگنے کے نتیجہ میں فوت ہونے والوں کی تعداد 432 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس دوران بشمول قومی دارالحکومت نئی دہلی ملک کے کئی علاقے شدید گرمی کی لہر کی گرفتار میں ہیں جس سے فوری طور پر راحت یا نجات کے کوئی آثار بھی نہیں ہیں کیونکہ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے وارننگ دی کہ جنوبی ہند کی دو تلگو ریاستوں میں گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہے گی ۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 58 افراد لو لگنے سے فوت ہوگئے ۔ جس کے ساتھ ہی اس ریاست کے 10 اضلاع میں گرمی سے فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 186 تک پہنچ گئی ۔ ضلع نلگنڈہ میں تا حال سب سے زیادہ 55 افراد فوت ہوئے ہیں ۔ کھمم میں 43 اور محبوب نگر میں 23 افراد فوت ہوئے ہیں ۔ حیدرآباد میں آج لو لگنے ے دو افراد فوت ہوئے ہیں ۔ حیدرآباد میں آج لو لگنے سے دو افرادفوت ہوگئے ۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور صحت و طبابت کے عہدیداروں نے عوام کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے اور کہا کہ کہ وہ مسلسل دھوپ میں دن گذارنے گریز کریں اور جسم میں پیدا ہونے والے پانی کی کمی کو دور کرنے کیلئے پانی کا بکثرت استعمال کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں جاری شدید گرمی کی لہر کے نتیجہ میں آج مزید 102 افراد فوت ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو آندھرا پردیش میں 60 اور تلنگانہ میں 42 افراد لو لگنے سے فوت ہوگئے ۔ کریم نگر میںآج سب سے زیادہ 15 اموات ہوئی ہیں ۔ کھمم میں سات‘ ورنگل اور نلنگڈہ میں چھ چھ ‘ نظام آباد میں تین ‘ محبوب نگر میں دو ‘ رنگا ریڈی میں ایک اور میدک میں ایک شخص لو لگنے سے فوت ہوا ہے ۔ آندھرا پردیش کے اضلاع وجیا نگرم اور نیلور میں چھ چھ ‘ مغربی گوداوری میں تین ‘کڑپہ میں دو ‘اننت پور ‘چتور ‘کرنول ‘گنٹور اور کرشنا میں پانچ اموات ہوئیں ۔ وجئے واڑہ آندھرا پردیش کا گرم ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت 47.3 ریکارڈ کیا گیا ۔ تلنگانہ میں راما گنڈم گرم ترین مقام رہا جہاں کا درجہ حرارت 46.1 ڈگری سیلسئس رہا ۔ حیدرآباد میں آج 42.5 درجہ حرارت درج کیا گیا ۔ دونوں شہروں میں موسم بدستور خشک ہے ۔ بالخصوص دوپہر کے دوران جھلسادینے والی دھوپ اور لو کا سلسلہ جاری ہے ۔ گرمی سے پریشان شہریوں کو رات کے اوقات بھی کوئی راحت نہیں مل سکی ہے ۔ عام طور پر حبس برقرار ہے گرم ہواوں کے جھکڑ سے آنکھوں میں جلن پیدا ہورہی ہے ۔آندھرا پردیش ڈیزاسٹر منیجمنٹ شعبہ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق آندھرا پردیش میں شدید گرمی کی لہر کے نتیجہ میں آج مزید 84 افراد فوت ہوگئے جس کے ساتھ ہی گذشتہ چار دن کے دوران لولگنے کے سبب فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 246 تک پہونچ گئی ہے ۔اس عہدیدار نے کہا کہ مختلف اضلاع سے شام 7 بجکر 15 منٹ تک موصولہ اطلاعات کے مطابق گرمی کی لہر کے سبب آج مزید 84 افراد فوت ہوگئے ۔ ضلع پرکاشم میں سب سے زیادہ 57 اموات ہوئی ہیں ۔ وشاکھاپٹنم میں 53 اور وجیا نگرم میں 40 افراد فوت ہوئے ہیں ۔ اس ریاست میں گذشتہ روز 10 بجے شب تک دستیاب اطلاعات کے مطابق 162 افراد فوت ہوئے تھے ۔ آندھرا پردیش میں 18مئی سے تاحال 246 افراد لو لگنے سے فوت ہوئے ہیں ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق آندھرا پردیش کے 9 اضلاع میں پیر کو بھی شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی ۔
دہلی ‘ یو پی ‘ جھارکھنڈ اور اڈیشہ میں بھی شدید گرمی
قومی دارالحکومت دہلی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ پالم کا درجہ حرارت 46 ڈگری ریاست اترپردیش بھی شدید گرمی کی زد میں ہے ۔ الہ آباد کا درجہ حرارت 47.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ جو اس ریاست کا گرم ترین مقام تھا ۔ جھارکھنڈ میں فولاد کا شہر جمشیدپور بھی گرم ترین مقام رہا جہاں 44.8 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ ریاست اڈیشہ شدید گرمی کی لہر کے سبب کھول رہی ہے جہاں موسم آج مزید شدت اختیار کرگیا ۔ 9 مقامات پر 45 ڈگری اور 19 مقامات پر 45 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT