Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش پولیس کو امن و ضبط کی برقراری کیلئے موثر اقدامات پر زور

آندھراپردیش پولیس کو امن و ضبط کی برقراری کیلئے موثر اقدامات پر زور

گنٹور میں پولیس ہیڈ کوارٹرس گیسٹ ہاوز کا افتتاح ، وزیر داخلہ اور ڈی جی پی کا خطاب
حیدرآباد /13 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) وزیر داخلہ آندھرادیش نے پولیس عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ریاست میں جرائم کی شرح اور کیسیس کو کم کرے ۔ فرائض انجام دیں اور امن و ضبط کی برقراری کیلئے سختی سے نمٹنے اور پرامن صورتحال کو بگاڑنے کا کسی کو کوئی موقع فراہم نہ کرنے کیلئے موثر اقدامات کریں ۔ آج منگل گیری گنٹور ضلع میں پولیس ہیڈ کوارٹرس میں پولیس ملازمین کیلئے نئے تعمیر کردہ گیسٹ ہاوزس ڈارمیٹریس اور طعام خانوں کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چنا راجپا نے کہا کہ ریاست میں امن و ضبط کی صورتحال قابل ستائش ضرور ہے ۔ لیکن صنعتوں کے قیام کیلئے چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کوشش کر رہے ہیں تاکہ آندھراپردیش کی تیز رفتار ترقی کو یقینی بنایا جاسکے اور جب امن و ضبط کی صورتحال پرامن ہو تب ہی چیف منسٹر کی یہ کوششیں کامیاب ہوں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں امن و ضبط کی صورتحال کو بگاڑنے کی وائی ایس آر کانگریس پارٹی کوشش کر رہی ہے ۔ لہذا قبل ازوقت ان کوششوں کا پتہ چلاکر ناکام بنایا جائے ۔ تقریب میں ڈاکٹر جنرل آف پولیس آندھراپردیش مسٹر این سامبا سیوا راؤ اعلی ریاستی عہدیداران پولیس کے علاوہ تمام ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھی شریک تھے ۔ وزیر داخلہ نے اپنی تقریر کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کوئی ٹی وی چیانلس وغیرہ پر نشر کی جانے والی خبروں پر گہری نظر رکھیں ۔ اراضی تنازعات کی یکسوئی میں پولیس عہدیداروں کے رول کا تذکرہ کرتے ہوئے چنا راجپا نے پولیس عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی اراضی تنازعات کی یکسوئی کے معاملوں سے اپنے آپ دور رکھیں تاکہ محکمہ پولیس کو بدنامی سے دوچار ہونا نہ پڑے ۔ مزید کہا کہ وہ ہمیشہ غریبوںککی مدد کرنے میں آگے رہیں اور تمام ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو کرپشن کا مکمل تدارک کرنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی سخت ہدایات دیں ۔ انہوں نے غیر قانونی طور پر ریت کی منتقلی سے متعلق اپوزیشن کے عائد کردہ الزامات پر کہا کہ ریت کی غیر قانونی منتقلی پر پولیس چوکس رہنے اور مافیا گیانگس پر بھی کڑی نظر رکھتے ہوئے سختی کے ساتھ نمٹنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کی زیر قیادت حکومت پولیس کی فلاح و بہبود کیلئے ہر اقدامات کر رہی ہے ۔ سامبا شیوا راؤ و دیگر اعلی پولیس عہدیداروں نے وزیر موصوف کا خیرمقدم کیا ۔

TOPPOPULARRECENT