Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کو خصوصی درجہ دلانے کیلئے جدوجہد :روجا

آندھراپردیش کو خصوصی درجہ دلانے کیلئے جدوجہد :روجا

حیدرآباد۔ 16اکتوبر (یواین آئی) وائی ایس آر کانگریس کی رکن اسمبلی روجا نے تلگو این آر آئیز سے اپیل کی ہے کہ آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دلانے کے لیے جدوجہد کی جائے ۔امریکہ کے شہر ڈالاس میں وائی ایس آر کانگریس کے این آر آئی شعبہ کی جانب سے منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ پروگرام میں انہوں نے مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے روجا نے الزام لگا یا کہ آندھراپردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی کی تعمیر میں بدعنوانیاں ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ چندرابابونائیڈو کی قیادت میں آندھراپردیش کی ترقی نہیں ہوپارہی ہے ۔انہوں نے 2019کے عام انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے لیے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کو مختلف ہدایتیں دیں۔اس موقع پر روجا کو تہنیت بھی پیش کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT