Thursday , August 16 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا موقف حاصل نہیں ہوگا

آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا موقف حاصل نہیں ہوگا

سابق وزیر و تلگودیشم رکن پارلیمنٹ جے سی دیواکر ریڈی کا دو ٹوک بیان
حیدرآباد ۔ /18 فبروری (سیاست نیوز) سابق وزیر و رکن پارلیمان تلگودیشم پارٹی مسٹر جے سی دیواکر ریڈی نے آج دو ٹوک انداز میں یہ کہتے ہوئے تمام کو حیرت زدہ کردیا کہ ریاست آندھراپردیش کو عوامی موقف حاصل ہرگز نہیں ہوگا بلکہ صرف اور صرف خصوصی پیاکیج ہی حاصل ہوگا ۔ آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان پارلیمان لوک سبھا کی رکنیت سے استعفی دینے کا زبانی اعلان کرکے ڈرامہ کررہے ہیں ۔ اور ان کے استعفوں سے نہ ہی مرکزی حکومت اور نہ ہی ریاستی حکومت پر کوئی فرق پڑنے والا ہے ۔ اگر وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان پارلیمان لوک سبھا کی رکنیت سے استعفی پیش کریں تو ان استعفوں کو منظور کرلینے تک ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ عمل میں آسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT