Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے صدر جمہوریہ سے نمائندگی

آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے صدر جمہوریہ سے نمائندگی

حیدرآباد /11 مارچ ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے کے مطالبہ میں شدت پیدا کرتے ہوئے آندھراپردیش کانگریس نے آج کہا کہ وہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ، وزیر اعظم نریندر مودی اور دہلی میں تمام اعلی قائدین سے بھی ملاقات کریں گے ۔ چلو دہلی پروگرام کے تحت کانگریس قائدین اور کارکن کل صبح اے پی ایکسپریس ٹرین سے دہلی روانہ ہو رہے ہیں ۔ یہ قائدین 14 اور 15 مارچ تک دہلی میں قیام کریں گے اور صدر جمہوریہ ، وزیر اعظم ، نائب صدر جمہوریہ ، لوک سبھا اسپیکر ، صدر کانگریس سونیا گاندھی ، نائب صدر کانگریس راہول گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT