Saturday , July 21 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کو خصوصی پیاکیج خصوصی ریاست کا متبادل نہیں

آندھراپردیش کو خصوصی پیاکیج خصوصی ریاست کا متبادل نہیں

وائی ایس آرر کانگریس کے ا رکان پارلیمان کی بھوک ہڑتال کی تائید ، سی پی آئی قائد سدھاکر ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) قومی سی پی آئی آندھراپردیش کیلئے خصوصی موقف فراہم کرنے کے مطالبہ پر اے پی بھون میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان پارلیمان کی غیر مینہ مدت کی بھوک ہڑتال کی بھرپور تائید کی ۔ جنرل سکریٹری قومی سی پی آئی مسٹر ایس سدھاکر ریڈی نے اس بات کا اظہار کیا اور بتایا کہ خصوصی موقف کا ریاست کیلئے خصوصی پیاکیج ہرگز اس کا متبادل نہیں ہوگا ۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ جنوبی ہند ریاستوں کے عوام کے ساتھ امتیاز برت رہے ہیں اور وزیر اعظم یہ تصور کر رہے ہیں کہ وہ جو بھی کریں گے وہ ہرکوئی قبول کرلیں گے ۔ اس طرح اپنا آمرانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کیلئے خصوصی موقف کیلئے جاری جدوجہد درحقیقت مرکزی حکومت کے خلاف جدوجہد ہے ۔ لہذا عوام ہی بی جے پی کو انتخابات میں بہتر سبق سکھائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT