Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / آندھراپردیش کی اکشرا نے آل انڈیا ویمنس ٹینس ٹائیٹل جیت لیا

آندھراپردیش کی اکشرا نے آل انڈیا ویمنس ٹینس ٹائیٹل جیت لیا

ممبئی ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آندھراپردیش کی فورتھ سیڈیڈ اکشرا ایکا نے کھارجمخانہ پر کھیلے گئے 3.60 لاکھ روپئے مالیتی آل انڈیا ویمنس اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں ٹاملناڈو کی کوالیفائر واسوی گینسن کو 6-2 ، 6-2 سے متاثرکن شکست دیتے ہوئے ٹائیٹل جیت لیا۔ اس طرح پراعتماد واسوی نے حریفوں کو شکست دینے والی واسوی کو شکست دیتے ہوئے اپنے خواب کی تکمیل کے ساتھ رواں سیزن میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ قبل ازیں اکشرا نے ممبئی میں انڈر 16 نیشنل ٹورنمنٹ کے علاوہ پٹنہ اور تریوندرم میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔ اکشرا نے ابتداء سے کھیل پر اپنا تسلط برقرار رکھا جنہیں کلائی کے بہتر استعمال کے ذریعہ دونوں سیٹس میں تین تین بریکس حاصل ہوئے اور فائنل مقابلہ 90 منٹ میں ختم ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT