Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کی تلگودیشم حکومت کیخلاف احتجاج

آندھراپردیش کی تلگودیشم حکومت کیخلاف احتجاج

22 اگست کو اننت پور میں مقرر، اے پی اسٹوڈنٹ جے اے سی کا اعلان
حیدرآباد ۔ 8 اگست (سیاست نیوز) آندھراپردیش اسٹوڈنٹس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے انتخابی وعدوں کی عدم تکمیل اور برسراقتدار تلگودیشم حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف 22 اگست کو اننت پور میں واقع سری کرشنا دیوا رائے یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر احتجاجی دھرنا منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات آج یہاں صدر وفاؤنڈر اے پی اسٹوڈنٹس جے اے سی مسٹر سی سرینواس راؤ پریس کانفرنس میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست آندھراپردیش کے تنظیم جدید عمل میں آکر زائد از 14 ماہ کا عرصہ بیت گیا تاہم ریاست آندھراپردیش کی حالت انتہائی دگرگوں ہے اور چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو ہر محاذ پر ناکام ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT