Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کے اضلاع نیلور اور کڑپہ میں ڈینگی بخار کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ

آندھراپردیش کے اضلاع نیلور اور کڑپہ میں ڈینگی بخار کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ

حیدرآباد 7اکتوبر(یو این آئی) آندھراپردیش کے اضلاع نیلور اور کڑپہ میں ان دنوں ڈینگی بخار کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے ۔اب تک سات افراد کی اس سے موت ہوگئی ہے ۔نیلور کے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں تقریبا پانچ ہزار افراد اس سے متاثر ہیں۔سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ کئی سرکاری اسپتال ایسے ہیں جہاں ا ن مریضوں کے لئے بستروں کی کمی ہے جس کے بعد ڈینگی کے مریض پرائیویٹ اسپتالوں سے رجوع ہونے کے لئے مجبور ہوگئے ہیں۔نیلور کے آتما کور ،اُدے گری ،کل گری علاقے شدید طور پر متاثر ہیں۔دوسری طرف کڑپہ ضلع کا بھی یہی حال ہے ۔مچھروں میں اضافہ کے سبب یہ ڈینگی تیز ی سے پھیل رہا ہے ۔کڑپہ کے آر کے نگر ، تلک نگر ، غوث نگر ، خلیل نگرکالونی میں متاثرین کی تعداد میں کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔ ان علاقوں میں صفائی کا ناقص انتظام ہے اور ساتھ ہی پکی سڑکیں بھی نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی ان علاقہ میں دیکھا جارہا ہے جہاں مچھروں کی افزائش ہورہی ہے جس سے ڈینگی کے مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہورہا ہے۔ متاثرین نے کہاکہ ہر گھر میں دو یا تین افراد اس بخار سے متاثر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT