Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کے اننت پور کے قریب ملک کی پہلی انرجی یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ

آندھراپردیش کے اننت پور کے قریب ملک کی پہلی انرجی یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ

حیدرآباد 24دسمبر (یو این آئی) آندھراپردیش میں انرجی یونیورسٹی کے قیام کیلئے مرکزی حکومت منصوبہ رکھتی ہے ۔ یونیورسٹی کیلئے درکار بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ مرکزی حکومت آندھراپردیش کے اننت پور کے قریب ملک کی پہلی انرجی یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ اس کیلئے مرکزی حکومت پرائیویٹ بجلی کی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے تاہم مرکز نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاستی یونیورسٹی کے طور پر انرجی یونیورسٹی قائم کی جائے کیونکہ کئی سرکاری ادارے ملک بھر میں بجلی کی پیداوار کررہے ہیں۔ اس یونیورسٹی کا آغاز آئندہ تعلیمی سال سے ہوجائے گا جس میں ڈپلومہ ‘ ڈگری اور پوسٹ گریجویٹ کورسس ہوں گے ۔ مرکز اس سلسلہ میں بل کا مسودہ تیار کررہا ہے ۔ ریاستی یونیورسٹی کے طور پر یہ یونیورسٹی کام کرے گی تاہم حکومت آندھراپردیش پرائیویٹ فرمس کو سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنا بھی چاہتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT