Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کے تمام مساجد کے اماموں کو ماہانہ تنخواہیں : چندرابابو

آندھراپردیش کے تمام مساجد کے اماموں کو ماہانہ تنخواہیں : چندرابابو

کرنول۔9نومبر ( سیاست نیوز) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ریاست کی تمام مساجد کے آئمہ اکرام کو ریاستی حکومت کی طرف سے ماہانہ تنخواہیں ادا کرنے کا اعلان کیا ۔ مسٹر نائیڈو نے کرنول میںاردو یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کے دوران کہا کہ آئمہ مساجد کو اس ماہ سے ماہانہ 5000/-روپئے تنخواہ اداکی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کرنول میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی تعمیر کیا جائے گا اور اس ضلع کو تعلیمی مرکز میں تبدیل کیا جائے گا ۔ اس مقصد کیلئے 900ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر کے کرشنا موتی ‘ وزراء رگھوناتھ ریڈی اور سرینواس راؤ بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT