Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں او این جی سی کی پائپ لائن پھٹ پڑی

آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں او این جی سی کی پائپ لائن پھٹ پڑی

حیدرآباد 21اگست (یواین آئی ) آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں او این جی سی کی پائپ لائن پھٹ پڑی جس کے سبب بڑے پیمانہ پر خام تیل کا اخراج شرو ع ہوگیا۔یہ واقعہ مشرقی گوداوری ضلع کے سکے نیٹی پلی منڈل کے کیسو داس پالم علاقہ میں پیش آیا جس کے ساتھ ہی مقامی دیہاتیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کیونکہ کئی کھیتوں سے یہ پائپ لائنس جارہی ہیں اور ان کے اخراج سے عوام کو مشکلا ت کاسامنا ہے ۔مقامی افراد نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ یہ پائپ لائنس کافی قدیم ہوگئی ہیں اور اس کے تعلق سے او این جی سی کے ذمہ داروں کو اطلاع دی گئی تاہم اس سلسلہ میں کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT