Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں فلیمنگو فیسٹول جاری

آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں فلیمنگو فیسٹول جاری

حیدرآباد 10جنوری (یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں فلیمنگو فیسٹول جاری ہے ۔ ہر سال دیگر ممالک سے ہزاروں کی تعداد میں فلیمنگو یعنی راج ہنس پرندے بڑی تعداد میں یہاں آتے ہیں۔ ان پرندوں کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی کثیر تعداد نیلور میں جمع ہوتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے حکومت آندھراپردیش کی جانب سے خصو صی منصوبہ تیار کیا جارہا ہے ۔

 

سیکریٹری اقلیتی بہبود
دانا کشور کی عدم شرکت
حیدرآباد۔10 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ مائناریٹیز کیریئر کونسلنگ اور ویب سائیٹ کا افتتاح جو جامعہ نظامیہ کامپلیکس میں آج اس افتتاحی اجلاس میں سیکریٹری اقلیتی بہبود دانا کشور جو مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے والے تھے، شریک نہ ہوسکے۔ اس پروگرام میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی اور طلباء اس بات کے منتظر تھے کہ ان کی زبانی حکومت نے بیروزگار طلباء اور جو طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں، ان کے لئے مستقبل میں کیا پروگرام مرتب کئے ہیں۔ دانا کشور جنہوں نے حال ہی میں سیکریٹری اقلیتی بہبود کے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا۔ ان کی غیرحاضری کے متعلق کونسلنگ سنٹر کے انتظامیہ سے طلباء سوال کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

TOPPOPULARRECENT