Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کے لمباسنگی میں درجہ حرارت صفر ڈگری درج

آندھراپردیش کے لمباسنگی میں درجہ حرارت صفر ڈگری درج

حیدرآباد 24دسمبر(یواین آئی) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں گزشتہ چار دنوں کے دوران درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے ۔ آندھراپردیش کے وشاکھا پٹنم ایجنسی علاقہ میں اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت درج کیاگیا ہے ۔ اس علاقہ میں درجہ حرارت صفر ڈگری درج ہوا ہے ۔عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ سردی کی لہر میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔ جنوری میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا ۔ محکمہ نے کہا کہ شمالی تلنگانہ سردی کی شدید لپیٹ میں ہے ۔ سردی کا اثر ساحلی آندھراپردیش میں بھی زیادہ ہے ۔ سردی کے سبب چھوٹے بچے اور ضعیف افراد شدید متاثر ہیں۔ گرم کپڑوں کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔ صبح کے اوقات میں شدید کہر دیکھی جارہی ہے جس سے ٹریفک میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ عوام گھروں سے نکلنے میں ہچکچاہٹ محسوس کررہے ہیں۔چہل قدمی کرنے والوں کی تعداد بھی کم ہورہی ہے ۔ فقیر اور فٹ پاتھس پر سونے والے شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ عوام سردی سے بچنے کیلئے مختلف تدابیر اختیار کررہے ہیں اور گرم کپڑوں کی فروخت میں اضافہ ہورہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT